پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اپریل 2019کے اعداد و شمار جاری

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اپریل 2019کے اعداد و شمار جاری

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہر میں امن و امان کے حوالے سے اپریل 2019کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹرنے قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر9 ہزار344 کیسزرپورٹ کیے، پولیس تفتیشی افسران کو658 مختلف واقعات کی پلے بیک فوٹیج دکھائی گئی، پولیس کو تفتیش میں مدد کیلئے252کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں مہیا کی گئیں۔ 3570 مشکوک گاڑیوں اور181 مشتبہ افراد کوپولیس رسپانس یونٹ اور ڈالفن اسکواڈز کے ذریعہ چیک کروایا گیا۔ اس دوران9032گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کے خلاف نمبر پلیٹ نہ ہونے پرایکشن لیاگیا۔

لاسٹ اینڈ فاو¿نڈسینٹر کی مدد سے7گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا جبکہ ایک ماہ میں122موٹر سائیکل،1گاڑی اور1آٹو رکشہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیے گئے۔

مزید : علاقائی