سوتیلے بیٹے نے ماں مار ڈالی ،حادثات میں 3افراد جاں بحق ،2خودکشیاں

سوتیلے بیٹے نے ماں مار ڈالی ،حادثات میں 3افراد جاں بحق ،2خودکشیاں

ملتان ، ڈیرہ ، مظفرگڑھ ، خان گڑھ ، رحیمیارخان (وقائع نگار ، نمائندگان پاکستان)سوتیلے بیٹے نے ماں مار ڈالی ، حادثات میں 3افراد جاں بحق 2خود کشیاںملتان سے وقائع نگا ر کے مطاقملتان کے نواحی علاقہ گاڑھے واہن میں 55 سالہ محنت کش 11kv تار کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

 ہوگیا تفصیل کے مطابق 55 سالہ اللہ بخش کھیتوں سے گھاس کاٹ کر گٹھڑی کے ذریعے اسے سر پر رکھے گھر کی جانب آ رہا تھا کہ گھاس کی گٹھڑی 11kv تار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے کے باعث اللہ بخش موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی ہے ۔ڈیرہ غازی خان سے سٹی رپورٹر کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں گھریلو جھگڑا اور خواتین کے توں تکرار پر بیٹے کی گھر میں اندھادھند فائرنگ،،سوتیلی ماں جاں بحق جبکہ باپ اور دو بہنیں شدید زخمی،ملزم فرار،زخمی ٹیچنگ اہسپتال منتقل ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ ماچھی والا میں پیش آیا جہاں گندم کی کٹائی کے معاملہ پر خواتین کے مابین ہونے والی توں تکرار اور جھگڑے پر بیٹے محمد اکبر نے گھر میں اندھا دھند فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے پچاس سالہ سوتیلی ماں ثریا زوجہ قادر بخش موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم کا 70 سالہ بوڑھا والد قادر بخش اور دو بہنیں ہمشیراں بی بی اور زبیدہ شدید زخمی ہوگئیں وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ اہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زیادہ مقدار میں خون بہے جانے کے باعث تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے دوسری جانب وقوع کا علم ہونے پر تھانہ گدائی پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھا کرنے کیساتھ ساتھ فرار ہونے والے ملزم محمد اکبر کیخلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابقخان گڑھ علی پور روڈ پر لوہار والا کے قریب مسافر کوچ اور سبزیوں سے بھرے مزدے میں تصادم ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں شاہد ولد ربنواز عمر 30 سال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا. ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔رحیم یارخان سے بیورو رپورٹ کے مطابقٹریفک حادثہ مےں شدید زخمی ہونے والا12 سالہ لڑکا ہسپتال مےں دم توڑگیا،46زیر علاج، تفصیل کے مطابق گوٹھ مزاری کارہائشی12سالہ محمد چاندکوسڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتارمسافر وین نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ مےں وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ ورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد چاند جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات مےں زخمی ہونے والے46 افراد جن میں چک46پی کی13سالہ ایمن بی بی، خانپور کا10سالہ محمد رضوان، کشمور کا45سالہ شوکت علی، پکالاڑاں کا40سالہ محمد فیاض، شہباز پور کا26سالہ شکیل احمد، ظفر آباد کا50سالہ نذیراحمد، امین گڑھ کا28سالہ محمد عرفان، خیرپور کھڈالی کا38سالہ عبدالرزاق، ڈہرکی کا25سالہ نوید احمد، صادق آباد کا13سالہ کرم دین، 28سالہ محمد مصطفی، کوٹ سمابہ کا 40سالہ رامیش جی، راجن پور کا18سالہ عرض محمد، کشمورکا22 سالہ علی حیدر اور ترنڈہ سوائے خان کارہائشی26 سالہ محمد توفیق وغیرہ کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر دو خواتین نے کالاپتھر اور گندم مےں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔2 کااقدام خودکشی، تفصیل کے مطابق امان گڑھ کی رہائشی28سالہ مختیاراں بی بی اور چک35پی کی رہائشی27سالہ فرزانہ بی بی نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر کالاپتھر اور گندم مےں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالی، حالت غیر ہونے پر ورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں خواتین جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والی 2خواتین خان بیلہ کی25سالہ سونیا بی بی اور چک267پی کی رہائشی70سالہ جمیلہ بی بی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

قتل حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر