شہباز شریف کی طرف سے دائر ہرجانہ کے دعویٰ کا جواب طلب

شہباز شریف کی طرف سے دائر ہرجانہ کے دعویٰ کا جواب طلب

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد امجد خان کے روبروہرجانہ کیس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عدالت کے دائرہ اختیار کے خلاف اپنی درخواست واپس لے لی ،جس کے بعد عدالت نے عمران خان سے میاں شہباز شریف کی طرف سے دائر ہرجانہ کے دعویٰ کا جواب طلب کرلیاہے ۔شہباز شریف نے وزیر اعظم پاکستان عمران کے خلاف 10ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے،اس کیس میں عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ لاہور کی عدالت کو اس کیس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے ، دعویٰ صرف اسلام آباد میں دائر ہوسکتاہے۔

مزید : علاقائی