استعمال شدہ موبائل بند، ٹیکسوں کی بھرمار ، دکاندار مشتعل، پی ٹی اے کیخلاف مظاہرے

استعمال شدہ موبائل بند، ٹیکسوں کی بھرمار ، دکاندار مشتعل، پی ٹی اے کیخلاف ...

وہاڑی،بورے والا ، محسن وال ، رحیم یارخان ، فتح پور ، میلسی (بیورو رپورٹ ، نمائندگان پاکستان)پاکستان ٹیلی کیمیونیکیشن کی جانب سے استعمال شدہ موبائلز کی بندش اور ٹیکسوں میں اضافہ (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کے خلاف ڈسٹرکٹ موبائل ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی موبائل ایسوسی ایشن نے ضلعی چیئرمین محمد علی اور جنرل سیکرٹری راناشفاعت کی قیادت میں بلدیہ ٹاون کے سامنے دھرنا دیا احتجاجی دھرنے میں صدر موبائل ایسوسی ایشن مرزا عرفان ،جنرل سیکرٹری رانا شفاعت،نائب صدر شہزاد اشرف،انفارمیشن سیکرٹری محمد جاوید،فنانس سیکرٹری محمد طارق طاری،سینئر نائب صدر محمد حسن جاوید،محمد نوید،رانا جنید نثار،احمد رضا،محمد طارق،رانا جواد نثار،عدنان رانا ،عمر ہارون رانا،فہد ٹاوری سمیت کثیر تعداد میں موبائل ایسوسی ایشن ممبران و عہدیداران موجود تھے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد علی اور رانا شفاعت نے کہاکہ استعمال شدہ موبائلز بند کرنا موبائلز شاپ مالکان کا معاشی قتل ہے ہم موبائل فون تاجر برادری کے معاشی قتل کی پرزورمزمت کرتے ہیں پی ٹی اے نے 30 لاکھ موبائل فون بلاوجہ بند کردئیے ہیں پی ٹی اے اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے انہوں نے کہا کہ پرانے موبائل کی خریدوفروخت میں ٹیکس کم کئے جائیں اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو آل پاکستان موبائل ایسوسی ایشن ملکی سطح پر احتجاج کریگی۔ موبائل فونز ڈیلر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد عمران ، وائس چیئرمین چوہدری عرفان گجر، صدر ظہیر احمد گجر ، سیکرٹری تنویر عالم ، نائب صدر حید ر منج اور سیکرٹری اطلاعات محمد احمد کی قیادت میں پی ٹی اے کی جانب سے غیر رجسٹرڈ زیر استعمال موبائل فونز کی بندش اور ان پرموبائل کی قیمت سے کئی گنا زائد ٹیکس عائد کیے جانے سے موبائل فون کی خرید و فروخت کرنے والے ڈیلرز کے کاروبار بند ہونے کے خلاف شٹرڈا?ن ہڑتال کرکے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عدنان اشرف گجر اور چوہدری ظہیر گجر نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی اے کے ذریعہ استعمال شدہ اور زیر استعمال موبائل فونز کی خرید و فروخت کرنے والے موبائل ڈیلرز کے خلاف جو نیا قانون بنایا ہے جس میں پی ٹی اے سے رجسٹرڈ نہ ہونے والے لاکھوں موبائل فونز کو بند کر کے انکو ایکٹو کروانے پر موبائل کی اصل قیمت سے بھی کئی گنا زائد ٹیکس عائد کرکے ملک بھر میں اس کاروبار سے منسلک ہزاروں ڈیلرز کا معاشی قتل کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر