بجٹ کے بعد مہنگائی کم ہوجائیگی،صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی کادعوی

بجٹ کے بعد مہنگائی کم ہوجائیگی،صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی کادعوی

  

 عبدالحکیم(سٹی رپورٹر )کسی بھی حکومت کی کارکردگی بجٹ سے ظاہر ہوتی ہے،پی ٹی آئی پہلا بجٹ جون کو پیش کررہی ہے،ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر سید حسین جہانیہ گردیزی نے (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

محمد ی ٹاﺅن عبدالحکیم میں سابق کونسلررانامحمد یٰسین کے آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکیا،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے باریاں بنا کر ملک کولوٹا ہے اب جب انکے احتساب کی باری آئی ہے تو وہ جو ایک دوسرے کے سخت مخالف تھے آج ملکر جمہوری حکومت کے خلاف پروپیگنڈے کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کوبہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے اور ابھی تو سال بھی نہیں ہوا یہ مہنگائی اوربے روزگاری باری باری ملک کو لوٹنے والوں کا تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپناپہلا بجٹ جون میں پیش کررہی ہے جبکہ کسی بھی حکومت کی کارکردگی اسکے بجٹ سے ظاہر ہوجاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈالر کو اسحاق ڈار نے مصنوعی طریقے سے کنٹرول کیا ہوا تھا بجٹ کے بعد امید ہے کہ حالات بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے۔

دعویٰ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -