مہنگائی ، بے روزگاری ، پیپلز پارٹی کاحکومت کیخلاف احتجاج، جیالوں کا نیاٹارگٹ

مہنگائی ، بے روزگاری ، پیپلز پارٹی کاحکومت کیخلاف احتجاج، جیالوں کا ...

ملتان(نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کی طرف سے بڑھتی ہوئی مہنگائی،بے روزگاری اور 18 ویں ترمیم و صوبائی خودمختاری(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

 پر کی جانے والی حکومتی سازشوں اور حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی ہدایت پر سٹی صدر ملک نسیم لابر کے زیر اہتمام کچہری چوک پر احتجاج مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر خواجہ رضوان عالم نے خصوصی شرکت کی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ رصوان عالم، سیکرٹری تعلقات عامہ بابو جنوبی پنجاب نفیس انصاری، ڈویڑنل صدر خالد حنیف لودھی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، سابق ایم پی اے عثمان بھٹی، ممبر پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ، ممبر پنجاب کونسل سید غلام مصطفی گیلانی، ممبر پنجاب کونسل رانا نیک محمد زاہد، خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر راضیہ رفیق، سینئر رہنما مرزا عزیز اکبر بیگ ایڈووکیٹ، ڈویڑنل سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجا، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، صوبائی ٹکٹ ہولڈر حاجی شاہد رضا صدیقی، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 ماہ میں تبدیلی کے دعوے داروں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے آئے روز مہنگائی کی صورت میں معاشی بم گرا کر کر غریب عوام سے روٹی کا نوالہ چھینا جا رہا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسی کو عیاں کرتا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے عوام کا غربت و بے روزگاری کی وجہ سے جینا محال ہوچکا ہے لیکن موجودہ حکومت کو اس کی کوئی پروا نہیں اور وہ بجائے عوام کو ریلیف دینے کے اپنے سیاسی مخالفوں کو نیب گردی کیذریعئے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر اپنی نااہلی و نالائقی کو چھپانے کی ناکام کوشش میں لگی ہوئی ہے لیکن ہم آج کے دن سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کو یہ باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمہ فوری طور پر کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے اور 18 ویں ترمیم و صوبائی خودمختاری کے خلاف جو سازشیں ہو رہی ہیں انکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور اگر حکومت نے اپنی ان سازشوں کو ختم نہ کیا تو پھر نااہل و نالائق حکومت جان لے کہ بیساکھیوں کے سہارے چلنے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی کیونکہ پیپلزپارٹی کا ہر عہدیدار ہر کارکن اب اپنے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے قیادت میں تمھارے خلاف سراپا احتجاج بن چکا ہے اس لئے بہتر ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی عوام سے کئے گئے جھوٹے وعدوں پر قوم سے معافی مانگو کیونکہ تمھاری غلط پالیسیوں کی بدولت آج عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے آئے روز عمران احمد نیازی کے 23 سالہ ڈرامے کی حقیقت عوام پر عیاں ہو رہی ہے اس 23 سالہ جھوٹی اور پروپیگنڈہ کی سیاست پر مبنی عوام کو بے وقوف بنانے کا جو کھیل تحریک انصاف نے کھیلا اس سے ثابت ہو گیا کہ یہ تحریک انصاف نہیںبلکہ تحریک انتقام ہے جوکہ عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے اس لئے تحریک انصاف کو اپنا یوم تاسیس منانے کے بجائے یوم سیاہ منانا چاہیے احتجاجی مظاہرے میں شبانہ گل، شمیم اختر، سمیرا، نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، غضنفر عباس، اشفاق قریشی، سلیم اللہ، فرحان اشفاق، شیخ فرحان حیات، اسلم بھٹی، اکبر عاربی، محمد حسین کھوکھر، شبیر قریشی، ملک صفدر سیال، مطلوب بخاری، ممتاز احمد، شہروز شاکر ایڈووکیٹ، محمد علی بلوچ، بشیر انصاری ایڈووکیٹ، ملک امجد حسین، سلطان خان، خواجہ ارشد، سجاد حسین شاہ کونسلر موضع لوٹھر، غلام اسحاق، عبدالاحد کھگہ ایڈووکیٹ، اشفاق قریشی، سلیم اللہ، نوید اختر ایڈووکیٹ، حسنین شاہ ایڈوکیٹ، منظور بلوچ، مہر علی عدنان، ماسٹر اکرم، حسن شیرازی ایڈووکیٹ، یوسف نقوی ایڈووکیٹ،رانا شہزاد ایڈووکیٹ، تقی سید ایڈووکیٹ، شیخ خلیل حیدر ایڈووکیٹ، رانا عدنان علی ایڈووکیٹ، حیدر علی ایڈووکیٹ، ساجد رضوی ایڈووکیٹ، سجاد عظیم بھٹی، عدنان حیدری، حسن خان، رانا وقار، محمد عمران، صدام حسین، اشفاق بلا، عرفان احمد، شعیب آفتاب کھوکھر، ظاہر کھوکھر، حسین شاہ قریشی سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی اور اس موقع پر موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی فضا مک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی، گو عمران گو، ظلم کے ظابطے ہم نہیں مانتے، عوام کو ریلیف دو، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نامنظور نامنطور، قدم بڑھاو بلاول بھٹو زرداری ہم تمھارے ساتھ ہیں، وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری، ایک زرداری سب ہر بھاری، شھید بے نظیر بھٹو زندہ باد، شھید ذوالفقار علی بھٹو زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی

 لیہ،بہاول پور، مظفر گڑھ( نمائندہ پاکستان ،بیورورپورٹ ،نامہ نگار) پیپلزپارٹی ضلع مظفر گڑھ کے زیراھتمام حکومتی سیاہ (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کاریوں۔ناکام معاشی پالیسیوں۔اورمتوقع صدارتی نظام کے لانے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی ملک مظہر پہوڑ۔پی۔ایل۔ایف پنجاب کے نائب صدر ملک صفدر پہوڑ۔ڈویڑنل صدر سردار ظفراللہ لغاری۔ضلعی صدر سردار اللہ نواز علی زئی۔ملک رفیق ابڑیند۔ملک جاوید کھور ایڈووکیٹ ۔علماء ونگ کے صدر مولانا عامر رضا۔ریاض جھانب ۔ رانا دلبر۔رضوان بھٹہ۔آصف پہوڑ۔سلیم پتافی ایڈووکیٹ۔ممتاز بھٹی۔ودیگر عہدیداران کی زیر قیادت مہنگائی،حکومتی پالیسیوں. صدارتی نظام. کسان دشمن ،حکومتی پالیسیوں اور نیب کی کارروائیوں کے خلاف مظفرگڑھ کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.مظاہرے میں شامل پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اس موقع پر حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی.احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا اور مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے.مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کی ملی بھگت سے اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے جو قابل مذمت امر ہے. دریں اثناءپاکستان پیپلزپارٹی کی عوامی مسائل بارے یونیورسٹی چوک تاپریس کلب احتجاجی ریلی نکالی گئی مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر مہنگائی،بے روزگاری،موبائل کارڈ ٹیکس،صدارتی نظام کے خلاف نعرے درج تھے چیئرمین پاکستان بلاول بھٹو زرداری، جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود اور ممبر فیڈرل کونسل و چیف کوارڈینیٹر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین کی خصوصی ہدایات پر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بہاول کے جنرل سیکرٹری اشاد احمد سرویا اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات ملک۔شاہ محمد چنڑ کی قیادت میں پریس کلب بہاول پور کے سامنے مہنگائی،بے روزگاری،سیاسی پکڑ ڈھکڑ،پیٹرولیم مصنوعات و ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، 18 ویں ترمیم پر موجودہ حکومت کی جانب سے خاتمہ اور صدارتی نظام کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور یونورسٹی چوک سے یریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں فاروق علی مغل ضلعی نائب صدر،شفیق الرحمن،علی اکبر جاوید،رانا محمد افضل،رانا محمد انور،محمد ماجد،،عبداللہ،محمد اکبر،حاجی محمد اختر،فدا حسین شاہ،حسن فاروق،راشد محمودسانول،حاجی رفیق،ملک شاہد مسن،تاج خان لاشاری،سید نسیم عباس بخاری سابق ٹکٹ ہولڈر،یعقوب جھلن،محمد عامر راجپوت،محمد عارف،ملک شاکر چنڑملک غلام محمد چنڑ،شاہد جمیل،حنیف بھٹی ایڈووکیٹ،ملک حفیظ چنڑ، جاوید رضا رائمنڈ،انور جی،بوٹا سرفراز مسیح،فرحان قریشی،شمشر حیدر،محمد علی احسن،سلیم بھٹی لشکر علی بھٹومرتضی بخاری،اصغر علی گل،ریاض بھٹی،ملک معراج شجرہ،فداحسین،کلیم اللہ ایڈووکیٹ،پیٹر جان،ملک امتیاز شہنشاہ،ابراھیم،ارشد ساجد،مختیار،صابر خان ایڈووکیٹ،شعبہ خواتین کی ضلع صدر مسرت وہاب،آسیہ جواد،مہوش جواد،ماریہ رحمن،،اکمل مڑل،ملک آصف بھارا ایڈووکیٹ، پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بہاول پور کی تمام تحصیلوں اور ذیلی ونگز کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر مہنگائی،بے روزگاری،موبائل کارڈ ٹیکس،صدارتی نظام کے خلاف نعرے درج تھے اور شرکاءنے حکمرانوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور مہنگائی کے خاتمہ کا مطالبہ کیا مظاہرین سے ارشاد احمد سرویا،ملک شاہ محمد چنڑ،فاروق علی مغل،نسیم عباس بخاری،اصغر علی گل،رانا محمد افضل اور دیگر نے خطاب کیا۔ دریں اثناءپاکستان پیپلزپارٹی لےہ کی طرف سے بڑھتی ہوئی مہنگائی،بے روزگاری اور 18 ویں ترمیم و صوبائی خودمختاری پر کی جانے والی حکومتی سازشوں اور حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری لیہ احسان قاضی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔پاکستان پیپلزپارٹی لےہ نے نااہل حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قاضی احسان ، بدر منیر شیخ، شفیق خان میرانی، ریاض سامٹےہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے غریبوں اورمزدوروں کی کمرتوڑکررکھ دی ہے ۔ مزدوروں سے یکجہتی اورمہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی تحریک کاآغازکررہی ہے ۔پی ٹی آئی کی حکومت میں بیروزگاری اورمہنگائی میں پہلی مرتبہ ریکارڈ اضافہ ہواہے ۔پی ٹی آئی کی طرف سے نوجوانوں کوایک کروڑنوکریاں دینے اورپچاس لاکھ مکانات کی تعمیرکے وعدے کہاں گئے۔ پٹرول کی قیمتیں روزبروز بڑھ رہی ہیں ۔ روپے کی قدرکم ہورہی ہے ۔ مظاہرے میں ،ملک کاشف حسین کھوکھر، سلطان سندھو، رانا امتیاز، سید ظہور حسین شاہ، سید تحسین رضا شاہ، اکرم بھٹہ، مہر وسیم عباس، پروفیسر لالہ امیر محمد، سارہ بانو، ارنجم قرےشی، راحلہ مریم اور ملک رمضان سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی اور اس موقع پر موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی۔ 

ٹارگٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر