عدالتی بیلف پر حملہ تشدد سابق رکن صوبائی اسمبلی اور نا معلوم افراد کیخلاف کاروائی شروع

عدالتی بیلف پر حملہ تشدد سابق رکن صوبائی اسمبلی اور نا معلوم افراد کیخلاف ...

دھنوٹ ( نمائندہ خصوصی) دھنوٹ سول کورٹ کہروڑ پکا کے عدالتی بیلف پر سابق رکن صوبائی اسمبلی کا ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ تشدد ملزم چھڑواکر ساتھ لے جانے کا الزام عدالتی حکم پر دھنوٹ پولیس نے سابقہ ایم پی اے سمیت 14 افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

سول کورٹ کہروڑپکا کے عدالتی بیلف محمد جعفر نے عدالت میں دائر کردہ رٹ پیٹیشن میں الزام لگایا کہ مورخہ 22 اپریل کو میں معہ عبدالرحمن بیلف سعید احمد بسواری سرکاری موٹر سائیکل بسلسلہ اجرا ڈگری ثمینہ بی بی بنام محمد عباس جن کے عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے کی گرفتاری کے لیے ناگنی ہمراہ مدعیان جارہے تھے ہم نے ملزم گرفتار کرلیا جب ہم پل تھلی پر پہنچے تو الزام علہیہ زبیر خان ولد صدیق خان قوم بلوچ سکنہ حویلی نصیر خاں عباس سجاد اقبال وغیرہ نے ہمیں زدوکوب کرکے اور تشدد کرکے ملزم چھڑوالیے دھنوٹ پولیس نے 4 نامزد اور 10 نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر