مدارس کیخلاف حکومتی بیانیہ مسترد ،مہنگائی ،بےروزگاری ،رمضان المبارک کے بعد رابطہ عوام تحریک شروع کریں گے ،لیاقت بلوچ
ملتان ، بہاولپور (سپیشل رپورٹر+بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے صدارتی نظام لانا(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
اور 18ویں ترمیم ختم کرنے کی باتیں نان ایشو ہیں حکومت کے پاس بہتر معاشی ٹیم ہو تی تو سیاسی جمہوری نظام میں وزراءکے ردوبدل کی بجائے ٹیکنوکریٹ کی حکومت مسلط نہ کی جاتی حکومت کو اقتدار تو مل گیا ہے مگر عاجزی، انکساری کی بجائے گھمنڈ ، تکبر اور پگڑیاں اچھالنے کی روش نے حکومت کا تاثر برباد کردیا ہے معاشی اقتصادی نظام نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں تمام بلدیاتی نظام ختم کرکے عملاً نوکر شاہی کا تسلط قائم کردیا گیا ہے اسی لئے حکمران اتحاد میں بھی اس مسئلے پر دراڑیں پڑ گئی ہیں حالیہ دنوں مدارس کے خلاف حکومتی بیانیہ کو مسترد کرتے ہیں مدارس اسلامی نظریے اور اسلامیان پاکستان کے اسلامی کردار کے محافظ ہیں مدارس کی حفاظت کے لئے جماعت اسلامی کلیدی کردار ادا کرے گی مسئلہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کا نہیں صوبائی اسمبلیوں، پارلیمنٹ کو پاکستان کے آئین کے مطابق انتظامی یونٹ چھوٹے کرنے کے لئے کھلے دل کے ساتھ بحث کرنی چاہیئے سیاسی، قومی قیادت اہلیت پیدا کرے کہ وہ عوام کے مطالبے کو پورا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ” دارالسلام “ دفتر جماعت اسلامی کلمہ چوک میںقائمقام صوبائی امیر راﺅ محمد ظفر، کنورمحمد صدیق، حسان اخوانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ ماہ رمضان المبار ک کی آمد سے قبل ہی اشیائے ضروریہ کے ساتھ ساتھ سوئی گیس ، بجلی اور تیل کی قیمتوں کا آسمان کو چھونا ہو شربا اضافہ عوام کے لئے ناقابل برداشت ہے اب تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر مزید اضافے سے مہنگائی کا مزید سیلاب آئے گا ریاست مدینہ کی طرز پر وطن عزیز کو استوار کرنے کا نام دینے کا جو اعلان حکومت نے کیا لیکن عملاً قادیانیوں کی سرپرستی کرنا ، اسرائیل کو تسلیم کرنا ، حج کے اخراجات میں اضافہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ماہ رمضان المبارک سے پہلے مہنگائی میں اس قدر اضافے کی وجہ سے عوام کے لئے روزے رکھنا مشکل ہو گیا ہے سبزیوں، پھلوں کی قیمتیں سن کر گاہک کوئی چیز خریدے بغیر چلے جاتے ہیں ڈالر کو پر لگے ہوئے ہیں سٹاک ایکسچینج میں روزانہ اربوں روپے ڈوب رہے ہیں ، 6ہزار سے 8ہزار ارب کی روزانہ کی کرپشن بند ہو ئی ہے سعودی عرب ، امارات سے ڈالر آئے ہیں وہ قومی معیشت کو کیوں سہارا نہیں دے سکے حقیقت میں حکومت کے پاس کوئی معاشی ٹیم نہیں ہے پوری حکومت ناکام ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ وزراءمیں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے اور ٹیکنوکریٹ کو حکومت پر مسلط کردیا گیا ہے عمران خان، ریاستی اداروں، مقتدر قوتوں کے درمیان ہنی مون کا پیریڈ ختم ہو رہا ہے جہاں کہیں جائیں عوام کا یہی سوال ہے کہ حکومت کب تک چلے گیصدارتی نظام لانا اور 18ویں ترمیم ختم کرنے کی باتیں نان ایشو ہیں حکومت سمجھتی ہے کہ عوام کی اصل ایشو سے توجہ ہٹ جائے کشمیر ی شک کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر پر کہیں سودے بازی تو نہیں کر رہا ہے اگر کشمیر ی مایوس ہوتے ہیں تو یہ حکومت کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہو گا انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں بلدیاتی نظام بحران بڑھتا جارہا ہے بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہو چکی ہے لیکن وہاں انتخاب نہیں کروایا گیا تمام بلدیاتی نظام ختم کرکے عملاً نوکر شاہی کا تسلط قائم کردیا گیا ہے اسی لئے حکمران اتحاد میں بھی اس مسئلے پر دراڑیں پڑ گئی ہیںبلدیاتی قانون سازی پر غور کیاجائے۔ جماعت اسلامی ماہ رمضان المبارک کے بعد قومی ایشوز پر رابطہ عوام تحریک کا آغاز کرے گی جو عوام کے جذبات کی ترجمانی ہو گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنی ضمانت میں توسیع کے لئے درخواست دی لیکن ان کی ضمانت منسوخ ہو گئی میاں شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں جو ملک سے باہر ہیں تاہم مسلم یگ نے کچھ تنظیمی فیصلے بھی کئے ہیں اگرچہ تمام معاملات ان کے اپنے ہیں لیکن پارٹی قیادت کو مقدمات کا سامنا ہے ایسے حالات میں ان کے کارکنان بھی بے بس ہیں کہ وہ قیادت کا کیا دفاع کریں جبکہ پیپلز پارٹی کا سیاسی بیانیہ بھی سامنے آیا ہے لیکن ان پر بھی کرپشن ،منی لانڈرنگ کے مقدمات ہیں لیکن اپوزیشن کے اس انتشار کے باوجود حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا بلکہ وہ خود اپنے جھوٹے دعوﺅں کے بوجھ تلے خود دبتی جارہی ہے جو نااہل ، ناتجربہ کار وں کی حکومت ہے پنجابی، بنگالی، پختون، سندھی سمیت کرکٹ کارڈ استعمال ہو چکے ہیں اقتدار کی سیاست میں پاپولر بننے کا یہ کھیل اب بند ہونا چاہیئے عوام کے مسائل اتنے ہیں کہ وہ اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان کا حسن انتخاب پورے پنجاب کو شرمسار کر رہا ہے بہاول پور صوبہ کی بحالی ،جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام اور اسی طریقہ سے ملک کے دیگر علاقوں میں یہ مطالبات پوری شدت اپنی جگہ موجود ہیں قومی قیادت اور حکومت تعصب،مفاد پرستی اور وقتی جزبات کو ترک کرکے آئئین کے مطابق پارلیمنٹ میں کھلی بحث میں جس قدر جلد چھوٹے انتظامی یونٹس کے معاملات طے کرلیں گے وہ ملکی مفاد میں بہتر ہو گا اس سے قومی وحدت اور یکجہتی میں اطمنان آئے گا وہ دفتر جماعت اسلامی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ آئی ایس پی آرنے دہشتگردی اور کشمیر میں بھارتی مطالم کے حولے جو موقف اختیار کیاہیں ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ یہ پوری قوم کی دل کی آواز ہے۔لیاقت بلوچ نے مذید کہا کہ سیاسی خاندانوں کی کرپشن کے حوالے سے مقدمات میں نیب تحقیق کرئے عدالت بھی فیصلے کرئے عوام کو اس سے کوئی سروکار نہیں اصل مسئلہ یہ ہے کہ کرپٹ مافیا کو تحفظ دیا جا رہا ہے کرپٹ مافیا ان تینوں جماعتوں کے پردے میں بیٹھا احتساب کے عمل کومتنازعہ کر رہا ہے ۔بعدازں لیاقت بلوچ نے سابق وفاقی وزیر تعلیم میاں محمد بلیغ الرحمن کی اہلیہ اور بیٹے کی وفات پر ان کی رہائشگاہ پر جاکر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی علاوہ ازیں وہ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی عیادت کے لیے ان کی گھر گئے اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔
دورہ،لیاقت بلوچ