قندیل بلوچ قتل کیس، پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند مزید شہادتوں کیلئے سماعت 11مئی تک ملتوی

  قندیل بلوچ قتل کیس، پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند مزید شہادتوں کیلئے ...

ملتان(وقائع نگار )ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمہ میں پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے مزید(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

 شہادتوں کیلئے سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں مقدمہ میں پولیس تھانہ مظفر آباد کی جانب سے گرفتار ملزم وسیم کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ضمانت پر رہا ملزمان عبدالباسط، ظفر اقبال، حق نواز اور اسلم شاہین خود پیش ہوئے۔ گزشتہ روز سماعت میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید انصاری اور ہیڈ کانسٹیبل اکرام کی شہادتیں قلمبند کی گئی ہیں اور مزید شہادتوں کیلئے سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ نیز مفتی عبدالقوی کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی پر جانے کے لیے حاضری سے استثنی دینے کی استدعا کی گئی تھی جو کہ منظور کرلی گئی ہے.

مزید : ملتان صفحہ آخر