مہمند ڈیم ملک کی ترقی وخوشحالی  کاضامن ، میاں شبیر علی قریشی

مہمند ڈیم ملک کی ترقی وخوشحالی  کاضامن ، میاں شبیر علی قریشی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وفاقی وزیرمملکت ہاو¿نگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

سے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے بڑی اہمیت کاحامل ہے ، یہ ڈیم نہ صرف ملک کی ترقی وخوشحالی کاضامن ثابت ہوگا بلکہ اس میگا ڈیم سے قبائلی علاقہ کے لوگوں کی بجلی وپانی کی ضروریات بھی پوری ہوسکیں گی ،ان خےالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہمند ڈیم کی تعمیر کاآغاز کرکے ملک کی ترقی و خوشحالی کے نئے عمل کاآغاز کیاہے، اس سے نہ صرف ملک کی برقی وآبی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ وطن عزیز کی 16ہزار ایکڑاراضی کو بھی زراعت کے قابل بنایا جاسکے گا ، پاکستان تحریک انصاف ابتدا ہی سے ڈیموں کی تعمیر پر زور دیتی رہی ہے ، حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریگی ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے قطر سستی ایل این جی فراہم کرنے پرآمادہ ہوگیاہے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے ،تحریک انصاف حکومت قطرسے سستی گیس معاہدے سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور عوام کو ریلیف ملے گا، دریں اثناءوزیرمملکت نے ملک اعجاز حسین درگھ کے بھانجے غلام یاسین درگھ کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر