دمہ کا عالمی دن ، نشتر میڈیکل  یونیورسٹی میں آگاہی واک

دمہ کا عالمی دن ، نشتر میڈیکل  یونیورسٹی میں آگاہی واک

  

ملتان(وقائع نگار)دمہ کے عالمی دن کے حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔آگاہی واک کی قیادت (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کی۔پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کہا کہ دمہ قابل علاج مرض ہے شہری اس حوالے سے احتیاط کریں اور مکمل علاج کرائیں تو اسکے اثرات سے بچا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ دمہ کی وجوہات موروثی اور ماحولیاتی ہیں۔گندم کی کٹائی کے دنوں میں دمے کے مریض زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔واک کا آغاز نشتر یونیورسٹی کے کلاک ٹاور سے ہوا جس میں نرسنگ کالج،نشتر میڈکل یونیورسٹی و ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واک حیات ظفر آڈیٹوریم تک کی گئی۔شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر دمےکےحوالے سے احتیاطی تدابیر درج تھیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -