نئے پاکستان میں ضروریات  زندگی کی ہرچیز مہنگی ، نتاشادولتانہ

نئے پاکستان میں ضروریات  زندگی کی ہرچیز مہنگی ، نتاشادولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پٹرول کی قیمت میں 9روپے فی لیٹر اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے , سیاسی مخالفین پر بلاجواز تنقید کرنے والے اور ماضی کی حکومتوں کو مہنگائی کا ذمہ دارٹھہرانے والے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )


 نااہل حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ ، سیکرٹری اطلاعات نواب زادہ افتخار احمد خان ایم این اے ، ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یاسین خان گوگانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں 500ارب سے زائد کے ٹیکس لگنے جارہے ہیں نئے پاکستان میں ضروریات زندگی کی ہر چیز مہنگی ہوچکی ہے ، روپی کی قدر کم ہوگئی ہے ، ڈالرمہنگا ہوچکاہے ، برآمدات گرچکی ہیں ۔ بے روزگاری میں روز بروزاضافہ ہورہاہے ۔ نئے پاکستان میں حکومت نے اپنے پہلے 9ماہ میں عوام کا بھرکس نکال دیاہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت نے کسی بھی صورت IMFکے پاس ناجانے کا بار بار اعلان کیا لیکن اب کہتے ہیں کہ IMFکے پاس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔ 500ارب کے ٹیکسز لگانے کا جواز نہیں بنتا ۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں ۔ حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔