وہاڑی : گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر5ڈبلیو بی میں نئے بلاک کا افتتاح

  وہاڑی : گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر5ڈبلیو بی میں نئے بلاک کا افتتاح

  

وہاڑی ( بیورورپورٹ+نامہ نگار)رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ وسابق کمشنر ملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیانی، ایم این اے طاہراقبال چوہدری اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے گورنمنٹ گرلز ایلمینٹری سکول چک نمبر5ڈبلیو بی میں نیو بلاک کا افتتاح کیا۔نیو بلاک 4کمروں پر مشتمل ہے جن پر(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

 47لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔نئے کمروں کی تعمیر سے طالبات کو بہتر تعلیمی سہو لیات میسر آئیں گی۔اس موقع پر اساتذہ اور طا لبات کی طر ف سے نئے کمروں کی تعمیر پر خصو صی شکر یہ ادا کیا گیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ و سابق کمشنر ملتان ڈویژن ند یم ارشاد کیا نی نے کہاہے کہ نئے کمروں کی تعمیر سے سکول کا درینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ لڑکیو ں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ہم اپنے معاشرے کی اصلاح اور ترقی کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری نے کہا کہ موجو دہ حکو مت تعلیمی شعبہ پر خصو صی توجہ دے رہی ہے اور دیہی علاقوں میں تر قیاتی کا م ترجیح بنیاد وں پر کئے جا رہے ہیں۔ چک نمبر 5ڈبلیو بی کی سیوریج کا مسئلہ بھی جلدحل کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری سکولوں کا تعلیمی معیار اب بہتر ہو چکا ہے۔سرکاری سکولوں میں اعلی تعلیم یا فتہ اساتذہ تعینات کئے جاتے ہیںا س مو قع پرندیم ارشاد کیانی نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 5ڈبلیو بی میں ای سی ای روم بنا نے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک مشتاق حسین نائچ،اسسٹنٹ کمشنر منورحسین مگسی،چیف آفیسر ضلع کونسل میاں اظہر ،نائب تحصیلدار ملک جاوید ،سی ای او ایجوکیشن غلام مصطفی برجیس،ڈپٹی ڈی ای او شازیہ انور،ڈی ای او مصباح رفیق،ای او سعدیہ ،ہیڈ مسٹریس صغریٰ ابراہیم،ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی رانا شعیب اصغر،چیئرمین سجاد خان کھچی،کونسلر حاجی رفیق رانا سابق ناظم چوہدری جاوید اقبال،چوہدری افضال یوسف،چوہدری خالد محمود گجر ایڈووکیٹ،چوہدری نیاز محمد گجر نمبردار،امجد گجرنمبردار،رانا آفتاب مجید،حنان خان بدھ،پٹواری ڈی ای ا و بلڈنگز محمد موسیٰ،میاں نعیم عاصم،طارق شہزاد ورک،رانا ذوالفقار علی سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ بھی موجود تھے،قبل ازیں ندیم ارشاد کیانی،طاہر اقبال چوہدری،عرفان علی کاٹھیا ،رانا شعیب اصغر ،چوہدری جاوید اقبال ودیگر نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور کونسلر حاجی رفیق رانا نے ملک کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -