بلدیاتی سسٹم ؟پی ٹی آئی اور (ن) لیگ میں ”نئے میچ “ کی تیاریاں

بلدیاتی سسٹم ؟پی ٹی آئی اور (ن) لیگ میں ”نئے میچ “ کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ، بہاولپور (سپیشل رپورٹر+بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے چیئرمین ملک عبدالرحیم، رانا سجاد حسین، چودھری اسلم ہمایوں ایڈووکیٹ، چودھری محمد اقبال، چودھری اکبر لال، ملک محمد بخش بھٹی، چودھری سرور انصاری، چودھری حامد ارائیں، رانا اشرف تاج، چودھری عبدالستار، شیخ رفیق اور طفیل اسحاق چوہان نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں کے پی کے کی طرز کا بلدیاتی نظام(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )


 زبردستی نافذ کرنا چاہتی ہے حالانکہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہاں کے حالات کے پی کے سے مختلف ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت اگر اپنے آپ کو عوام میں اتنا مقبول سمجھتی ہے تو پھر 90 یوم میں نئے بلدیاتی الیکشن کروا کر دیکھ لے۔ پنجاب کی عوام کے سامنے ان کے مکروہ چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ حکومت محض اپنے عہدیداران و ایم پی ایز، ایم این ایز کے ذریعے ان اداروں پر قبضہ کر کے فنڈز ہڑپ کرنا چاہ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی حکومت کا ہر میدان میں ہر وقت مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔ بلدیاتی اداروں کی آئینی مدت ہر حال میں مکمل ہونی چاہیے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر شاید پی ٹی آئی کی حکومت بھی اپنی مدت پوری نہ کر سکے گی جس نے غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دئیے ہیں جو اپنی کارکردگی پر توجہ دنے کی بجائے محض نان ایشوز کو نمایاں کر کے عوام کی توجہ اپنی کارکردگی اور مہنگائی سے ہٹانے کے درپے ہے۔ مسلم لیگی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز، عہدیداران و کارکنان عوام کے سامنے ان تمام حالات کو اجاگر کرتی رہے گی۔ چند روز میں اپنا متفقہ لائحہ عمل طے کر لیں گے۔جبکہبلدیاتی اداروں پر شب خوں آمریت کی عکاسی کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپور عقیل نجم ہاشمی نے مسلم لیگی رہنما نہال ہاشمی کے ہمراہ گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کا مینڈیٹ چوری کیاگیا ہے ۔اور حکومت اناڑیوں کے حوالہ کرکے ان سے جمہوری رویوں کی امید رکھنا خوش فہمی کے سوا کچھ بھی نہیں۔عقیل نجم ہاشمی نے کہاکہ جمہوریت کی آڑ میں مسلط کی جانے والی حکومت کو جمہوریت کا راستہ تبدیل نہیں کرنے دیںگے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ منتخب نمائندوں اوراداروںکو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے تو انہیں بلدیاتی اداروں کے خاتمہ جیسے آمرانہ اقدامات سے پرہیز کرناچاہئے تھالیکن جمہوریت کی آڑ میں آمریتی اقدامات کے خلاف سخت احتجاج کیاجائے گا۔اور اس حوالہ سے عدلیہ سے رجوع کرنے کے علاوہ احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔مسلم لیگی رہنما نہال ہاشمی نے کہاکہ کوئی حیرانگی نہیں کہ پاکستان کے عوام پر مسلط کی جانے والی حکومت اپوزیشن کو برداشت کرنے کی بجائے آمرانہ رویہ اپناتے ہوئے عد م برداشت کا ماحول پیداکردے۔موجودہ حکمرانوں نے اپنی ناقص کارکردگی سے ثابت کر دیا ہے کہ انتظامی صلاحیتوں سے ان کا دورکابھی واسطہ نہ ہے۔انہوں نے منتخب بلدیاتی نمائندو ں اور اداروں کو یک جنبش قلم ختم کردینا غیر جمہوری رویہ ہے۔اور موجودہ حکومت جمہوری رویہ اور انتظامی صلاحیتوں سے عاری ہونے کا ثبوت از خود دے رہی ہے۔جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ 
بلدیاتی سسٹم