ملتان:ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ  کااجلاس ، ادویات کی زائد قیمت وصول  کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کافیصلہ

ملتان:ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ  کااجلاس ، ادویات کی زائد قیمت وصول  ...

ملتان(وقائع نگار) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہاکہ تمام ڈرگ انسپکٹرز ایمانداری اور خلوص نیت سے کام کریں۔ ادویات کی زیادہ قیمت وصول کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹاجائے۔اگر کسی ڈرگ انسپکٹر کی بدنیتی ثابت ہوگئی تو ضلع بدرکردوں گا۔ ڈرگ کوالٹی، سیل لائسنس اور کولڈ سٹوریج لازمی چیک کی جائے جبکہ ادویات کی کوالٹی پر سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دریں اثناءبورڈ میں لائے گئے 17کیسز کو پراسیکیوشن کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر احسان لوتھر اور دیگر ڈرگ انسپکٹرز و افسران بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر