نشتر : پروفیسر ڈاکٹرنوید انجم جمال پر غیر حاضری   ناروارویہ کے الزامات ، سیٹزن پورٹل اوروزیر اعلی  پنجاب شکایت سیل میں الگ الگ درخواستیں جمع

نشتر : پروفیسر ڈاکٹرنوید انجم جمال پر غیر حاضری   ناروارویہ کے الزامات ، ...

  

ملتان(وقائع نگار)نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان و ہسپتال ملتان کے شعبہ امراض سینہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نوید انجم جمال پر غیرحاضری (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

اور ناروا رویہ کے الزامات کے تحت پاکستان سیٹزن پورٹل اور وزیر اعلی پنجاب شکایات سیل پر الگ الگ درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔پاکستان سیٹزن پورٹل پر درج کی گئی شکایت میں شہری نے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر انجم نوید جمال وارڈ نمبر 22 اور 23 سے دو بجے کے بعد ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں۔اور کبھی وارڈز کا راونڈ کرکے مریض چیک نہیں کرتے۔ انہیں شعبہ کے سربراہ کی حیثیت سے ہٹایا جائے۔وزیر اعلی شکایت سیل کو ملتان کے رہائشی رفیق انصاری نے آن لائن شکایت درج کروائی ہے کہ انکی اہلیہ وارڈ نمبر 22 میں داخل تھیں۔جسے علاج کے بغیر ڈسچارج کر دیا گیا۔اور پروفیسر انجم نوید جمال نے ناروا سلوک اختیار کیا۔نشتر انتظامیہ نے ان شکایات پر پروفیسر انجم نوید جمال سے کمنٹس طلب کر لئے ہیں۔

جمع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -