سکول وین اورکار میں تصادم، کیری ڈرائیور جاں بحق

سکول وین اورکار میں تصادم، کیری ڈرائیور جاں بحق

  

ملتان، مخدوم رشید ، دوکوٹہ(وقائع نگار) 19 کسی کے قریب سکول وین (کیر ی ڈبہ) بچوں کو سکول سے چھٹی کے وقت لے کر گھروں میں چھوڑ کر واپس جا رہا تھا کہ مخدوم رشید میں سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ اس واقعہ میں کیری ڈبہ کا ڈرائیور عبدالجبار بری طرح جھلس گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو 22 11 کی امدادی ٹیم(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

 نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں لگی آگ کو بجھایا پولیس نے ڈرائیور کی لاش کو قبضے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے واضح رہے اس سے قبل بھی مخدوم رشید کے علاقے میں سکول وین میں آگ لگنے سے بچے جھلس گئے تھے، ٹریفک پولیس اور سول ڈیفنس۔اور ضلعی انتطامیہ کی غفلت کے باعث ناقص ایل پی جی سلنڈروں والی گاڑیاں عوام اور بچوں کے لئیے خطرے کا باعث بن گئیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ کار ڈرائیور بمعہ کار موقع سے فرار ہوگیا ، تھانہ مخدوم رشید کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ، ابتدائی طبی امداد کے بعد باقاعدہ کاروائی شروع کر دی ہے ، ڈی ایس پی سرکل مخدوم رشید چوہدری نصرا للہ وڑائچ نے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔ 

آتشزدگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -