محکمہ خوراک ،کرپشن اختیارات کا ناجائز استعمال ،ڈی ایف سی ڈیرہ معطل ،لاہور تبادلہ

محکمہ خوراک ،کرپشن اختیارات کا ناجائز استعمال ،ڈی ایف سی ڈیرہ معطل ،لاہور ...

  

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے کرپشن، بدعنوانی، اختیارات کا ناجائز استعمال، کرنے پر ڈی ایف سی محکمہ خوراک ڈیرہ علی عمران کو معطل کرتے ھوئے لاھور ٹرانسفر کر دیاہے۔ جبکہ چوھدری جاوید وڑایچ ڈی ایف(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

 سی ڈیرہ تعینات ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نے ڈیرہ غازیخان میں تعینات ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر علی عمران کو عوامی شکایات پر فیلڈ سٹاف کی تعیناتی کے دوران کریشن، بدعنوانی اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر معطل کرتے ھوئے لاھور طلب کر لیا ھے جبکہ ان کی جگہ پر چوھدری جاوید وڑایچ کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ غازیخان تعینات کر دیا گیا ہے جہنوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ھے۔ فوڈ سٹاف اور کاشتکاروں نے چوہدری جاوید وڑایچ کی ڈیرہ تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ھوئے نہایت مسرت کا اظہار کیا اور انہیں خوش آمدید کہتے ھوئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے۔

تعینات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -