لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ :دوماہ میں 7313مقدمات کے فیصلے

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ :دوماہ میں 7313مقدمات کے فیصلے

ملتان(وقائع نگار) ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ محمد اکرم شیخ نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ ملتان بنچ میں مارچ اور اپریل2019 کے عرصہ دو ماہ میں کل 7313مقدمات کے فیصلے کیے گئے ان مقدمات میں 434اولڈ سٹ مقدمات (سال 2012تک دائر ہونے والے مقدمات(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

 )،1264فریش ریگولر،2856ریگولراور 2759ارجنٹ مقدمات شامل ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس عرصہ میں ہر جمعرات کو وکلاءکی ہڑتال رہی تاہم قلت وقت کے باوجود تقریباََ200مقدمات یومیہ کے حساب سے مقدمات کے فیصلے کیے گئے جو قابل ستائش اور انصاف کی فراہمی میں فا ضل جج صاحبان کا کام لائق ستائش ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر