حکومت منافع خور مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کریگی،سعدیہ سہیل

حکومت منافع خور مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کریگی،سعدیہ سہیل

  

لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تکلیف پہنچانے والے کسی مافیا کو برداشت نہیں کرے گی۔ ماہِ رمضان میں منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کے گرد شکنجے تیار کر لیا گیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان بازاروں میں مصنوعی مہنگائی کی روک تھام اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام میں بڑی مدد ملے گی۔

۔حکومت نے عوام کے بہترین مفاد میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں رمضان بازاروں کا اہتمام نہیں ہوتا وہاں چور بازاری اور منافع خوری پرقابو پانے کے لئے فوری ایکشن لیا جائے گا جس سے ان علاقوں کے عوام سستی اشیاءخریدسکیں گے۔ مہنگی‘ ناقص‘ ملاوٹ شدہ‘ گلی سڑی اشیاءاور سبزیاں اور پھل بیچنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی حکومت عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے لئے ہر حد تک جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -