مشیروزیراعلیٰ کے رمضان بازاروں پر چھاپے ، صارفین کو بھرپور ریلیف دینے کا حکم

مشیروزیراعلیٰ کے رمضان بازاروں پر چھاپے ، صارفین کو بھرپور ریلیف دینے کا حکم

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے سیاسی امور/کنوینر ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول محمد اکرم چوہدری کا مختلف رمضان بازاروں کا دورہ،معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق,ایم پی اے شکیل شاہد,ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر,ایڈیشل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق نیازی,اسسٹنٹ کمشنر سٹی شمائلہ منظور ودیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے صارفین سے ملاقات کرکے انتظامات کے بارے میں دریافت کیااورتمام رمضان بازاروں میں اعلی معیار کی یکساں اشیافراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاحکومت پنجاب رمضان بازاروں کو صارفین کےلئے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانے کے لئے پرعزم ہے،پنجاب بھر میں رمضان بازاروں کے انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی،اشیا ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی ودستیابی کے لئے جامع میکنزم تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاعام مارکیٹوں میں بھی اشیا کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے قانون متحرک رہے گا۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ رمضان میں ذخیرہ اندوزوں کی سرکوبی میں ضرورکامیاب ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -