اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انتظامات مکمل کر لئے
لاہور(سٹی رپورٹر)اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ نے 06مئی سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ 2019ء کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اس بارے میں چیئرمین پرفیسر چودھری محمد اسماعیل نے بتایا کہ لاہور بورڈ نے شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب اور لاہور میں 577امتحانی مراکز قائم کئے ہیں جب کہ امتحان میں شریک ہونے والے طالب علموں کی تعداد تین لاکھ ساٹھ ہزار ہے۔ ا±نہوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے امتحانی عملے کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ امتحانی عمل کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے موبائل ٹیمیں بھی امتحانی مراکز کا اچانک جائزہ لیں گی۔پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے بتایا انٹرمیڈیٹ سالِ دوئم کا امتحان 06مئی تا 21مئی اور سالِ اوّل کے پیپرز 22مئی تا 12جون کے درمیان لئے جائیں گے۔
لاہور بورڈ نے طالب علموں کو رول نمبر سلپس کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ اور طالب علم اپنی رول نمبر سلپس بورڈ ویب سائٹ سے بھی ڈاو¿ن لوڈ کر سکتے ہیں ماسوائے جن کے داخلہ فارم نا مکمل ہیں۔ ا±نہوں نے مزید بتایا کہ امتحانی عمل کے شفاف انعقاد کے ساتھ ساتھ نتائج کی بروقت تیاری اور اشاعت کے حوالے سے لاہور بورڈ نے ہمیشہ اپنی ذمّہ داریاں پوری کی ہیں تاکہ طالب علموں کے تعلیمی سلسلے میں کوئی تعطل نہ آنے پائے۔