رمضان میں اللہ کی رضا کیلئے عبادت کی جائے،صباح ثاقب

رمضان میں اللہ کی رضا کیلئے عبادت کی جائے،صباح ثاقب

  

لاہور (پ ر)الخدمت فا¶نڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ لاہور کی سیکرٹری جنرل صباح ثاقب نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لئے رحمت اور بخشش کا ہی نہیں بلکہ اس دکھ اور سکھ کو محسوس کرنے کا نام ہے جو دوسرا مسلمان محسوس کر تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ روزہ درحقیقت تعمیر سیرت کا بھی دوسرا نام ہے۔اس ماہ مبارک کا تقاضا ہے کہ خالص انسانی خدمت اور اللہ کی رضا کے لئے عبادت کہ جائے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے الخدمت فا¶نڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ لاہور زیر اہتمام مستحق خاندانوں میں رمضان راشن تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔

کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر دیگر ذمہ داران خالدہ اشرف،عصمت ناہیداور عافیہ علی بھی موجود تھیں۔اس ماہ میں نہ صرف روزے رکھ کر اور عبادات کر کے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے بلکہ اپنے مفلس اور غریب بہن بھائیوں کو بھی رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کے لئے راشن فراہم کر کے نیکیاں حاصل جا سکتی ہیں۔اس طرح قوت خرید نہ رکھنے والے افراد کی اشیاءخوردو نوش تک رسائی ممکن ہو سکتی ہے اس حوالے سے معاشرے کے مخیر حضرات کو اس کا ر خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ روزہ اس بات کا درس دیتا ہے کہ تمام انسان برابر ہیں ان میں اخوت اور بھائی چارے کا جذبہ ہونا چاہیے۔ جس کا نبی کریم نے خطبہ حجتہ الووداح میں حکم فرمایا ہے۔یقینا یہی بات معاشرتی اور معاشی ترقی کی ضامن ہے۔ راشن گھی،دالوںِشربت،آٹے اور دہگر خوردو نوش کی اشیاءشامل ہیں جو ایک خاندان کے کے لئے مہینہ بھر کے لئے کافی ہوں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -