مولانا عبد الستار نیازی حریت اور حمیت کی ایک داستان کا نام ہے،اشرفجلالی

مولانا عبد الستار نیازی حریت اور حمیت کی ایک داستان کا نام ہے،اشرفجلالی

  

لاہو(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ وتحریک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مجاہد ملت حضرت مولانا محمد عبد الستار خان نیازی قدس سرہ العزیز کے سالانہ عرس مقدس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا محمد عبد الستار خان نیازی حریت اور حمیت کی ایک داستان کا نام ہے۔تحریک پاکستان میں آپ برصغیر کے مسلمانوں کی بیداری کیلئے ایک مثالی کردار ادا کرنے والے نوجوان تھے۔آپ نے برطانوی استعمارکے خلاف بر سرعام نعرہ مستانہ بلند کیا ۔

آپ قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک نڈر سپاہی تھے۔قیام پاکستان کے بعد جمیعت علماءپاکستان کے پلیٹ فارم سے آپ نے نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے ان تھک جدوجہد کی ۔تحریک ختم نبوت میں آپ ایک چٹان کی طرح ڈٹ گئے۔آپ کو تحفظ ناموس مصطفی ﷺ کے سلسلہ میںتختہ دار کا غازی کہا گیا۔آپ نے قائد اہلسنت حضرت مولانا الشاہ احمد نورانی کی قیادت میں بڑی بڑی الحادی قوتوں کا مقابلہ کیا۔آمروں اور ڈکٹیٹروں کے مقابلے میں آپ ایک دھاڑے ہوئے شیر کی طرح نظر آئے۔آپ نظریہ پاکستان کے بہت بڑے علمبردار تھے۔آپ کا شمار پاکستان کی پاکستانیت کے چند مخصوص ماہرین میں ہوتا تھا۔آپ نے کلمہ حق بلند کرنے کی پاداش میں کئی بار قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -