امراض گردہ و مثانہ کی روک تھام کیلئے اقدمات ناگزیر ہیں،پروفیسر نذیر احمد
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان ایسوسی ایشن آف یورالوجیکل سرجنز سنٹرل زونز کے نو منتخب جنرل سیکرٹری اور پروفیسر آف یورالوجی جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر نے کہا ہے کہ قومی سطح پر ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے گردہ و مثانہ کے بڑھتے ہوئے امراض کی روک تھام اور اس کی پیچیدگیوں کے بارے میں اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو ان بیماریوں سے بچاو¿ کےلئے جنگی بنیادوں پر ہسپتالوں اور میڈیکل کالجز میں آگاہی سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد ہوگا تاکہ لوگوں کو گردے و مثانے کی بیماریوںسے بچاو¿ کی طرف راغب کیا جا سکے ۔ملک بھر کے یورالوجسٹ نے پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر کی لیڈر شپ بالخصوص شعبہ یورالوجی میں متعارف کرائی جانے والی نئی جہتوں کو سراہتے ہوئے اُن کے تحقیق کے فروغ اور مریضوں کو وطن عزیز میں ہی عالمی معیار کی حامل طبی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کی تعریف کی ۔
پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر محمد طیب اور ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر کو پاکستان ایسوسی ایشن آف یورالوجیکل سرجنز سینٹرل زونز کا بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف اُن کےلئے بلکہ ایل جی ایچ ، پی جی ایم آئی اور اے ایم سی کےلئے بھی اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر اپنے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت کےلئے پیش پیش ہوں گے اور اپنی فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کا مزید لوہا منوائیں گے ۔