یوٹیلیٹی سٹورز میں رمضان ریلیف پیکیج پر عملدرآمد شروع

  یوٹیلیٹی سٹورز میں رمضان ریلیف پیکیج پر عملدرآمد شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نیوز رپورٹر)ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج پر عملدرآمد ہفتہ سے شروع ہوگیا،حکومت نے رمضان کے مہینے میں یوٹیلیٹی سٹورز پر دو ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔تفصیلات کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیاءپر سبسڈی دی گئی ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے پر 4 روپے فی کلو تک سبسڈی دی گئی ہے ، چینی پر 5 روپے فی کلو تک سبسڈی فراہم کی گئی ،گھی پر 15 روپے فی کلو اور آئل پر 10 روپی فی کلو سبسڈی دی گئی ہے۔ دال چنا پر 20 روپے فی کلو، دال مونگ 15 روپے، دال ماش دھلی ہوئی 10 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، رپورٹ کےمطابق سفید چنے پر 25 روپے، بیسن 20 روپے، کھجور 30 روپے فی کلو سبسڈی دی جائیگی، باسمتی چاول پر 15 روپے، سیلا چاول 15 اور ٹوٹا چاول پر بھی 15 روپے فی کلو پر سبسڈی دی گئی ہے،مشروبات کی 1500 ملی لیٹر بوتل پر 15 روپے اور 800 ملی لیٹر بوتل پر 10 روپے سبسڈی دی گئی ہے، چائے کی پتی پر فی کلو 50 روپے اور دودھ پر فی لیٹر 15 روپے سبسڈی دی کا اعلان کیا گیا ہے،تمام مصالحہ جات پر 10 فیصد تک سبسڈی دی جائےگی۔

مزید :

کامرس -