لاہور ‘ مختلف علاقوں میںمتعدد غیر قانونی گیس کنکشنزپکڑے گئے

  لاہور ‘ مختلف علاقوں میںمتعدد غیر قانونی گیس کنکشنزپکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز رپورٹر)سوئی ناردرن گیس کی خصوصی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میںکامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی گیس کنکشنزپکڑ لئے۔تفصیلات کے مطابق جنرل منیجر طیب فیصل اور ریجنل منیجر عمران صفدر ورک کی ہدایات پر یوسف زرک کی سربراہی میں یو ایف جی کی ٹیموں نے گلبرگ کے علاقہ میں ایک منقطع گھریلو کنکشن پر چھاپا مارا جس کے ذریعے ایک گیسٹ ہاﺅس غیر قانونی طور پر گیس جنریٹر اور کمرشل برنرزکے لئے گیس استعمال کر رہاتھا۔ دوسرا چھاپا اقبال ٹاﺅن میں مارا جہاں ایک صارف گھریلو کنکشن کے ذریعے گارمنٹس فیکٹری کو سٹیم بوائلر اور کمرشل برنرز کے لئے گیس فراہم کرتا پایا گیا۔تیسری کارروائی میں ماڈل ٹاﺅن میں ایک کلینک پر چھاپا مارا گیا جہاں گھریلو گیس کنکشن کے ذریعے کمرشل برنر استعمال کیا جارہا تھا۔چوتھی کامیاب کارروائی ٹاﺅن شپ کے علاقہ میں کی گئی جہاں ایک منقطع گیس کنکشن کے ذریعے بارہ سے پندرہ گھروں میں غیر قانونی طریقے سے گیس فراہم کی جا رہی تھی۔جبکہ یوحنا آباد اور گلبرگ کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ایسے منقطع گیس کنکشنزپکڑے گئے جنہیں صارفین از خودچالو کر کے گیس استعمال کر رہے تھے۔ سوئی گیس ناردرن کی ٹیموں نے پکڑے گئے تمام غیر قانونی کنکشنز کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے منسلکہ تمام آلات بھی قبضہ میں لے لئے ہیں۔

مزید :

کامرس -