ایکولین پاکستان میں110ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

ایکولین پاکستان میں110ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(اکنامک رپورٹر)ایکولین پاکستان تازہ دودھ کی ٹریٹمنٹ اور یو ایچ ٹی مصنوعات کی تیاری کیلئے 110ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ کمپنی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 110ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کی سہولیات سے آراستہ سٹیٹ آف دی آرٹ پلانٹ لگایا جائیگا۔جس سے دودھ اور اسکی مصنوعات کی نہ صرف مقامی ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنایا جائیگا بلکہ کمپنی اپنی مصنوعات کی ایشیا اور مشرق وسطی کی مارکیٹس میں بھی فروخت کیلئے پر عزم ہے ۔ کمپنی کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو محفوظ ، صحت مند اور معیاری ڈیری مصنوعات کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور پلانٹ کی تنصیب سے حکومتی کاوشوں میں معاونت حاصل ہوگی اور عوام کو صحت مند اور معیاری مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -