ینٹی بایوٹک ادویات کی بلا روک ٹوک فروخت کے خلاف حکومتی فیصلہ قابل قدر ہے، شاہد رشید بٹ

ینٹی بایوٹک ادویات کی بلا روک ٹوک فروخت کے خلاف حکومتی فیصلہ قابل قدر ہے، ...

  

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں اینٹی بایوٹک ادویات کی بلا روک ٹوک فروخت کے خلاف حکومتی فیصلہ قابل قدر ہے۔ عوام کے مفاد میں ان احکامات کوفوری طور پر ملک بھر میں نافذ کیا جائے تاکہ کوئی میڈیکل سٹور بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے یہ ادویات فروخت نہ کر سکے۔ فارما انڈسٹری کو بھی ذمہ داری سے اینٹی بایوٹک ادویات کی فروخت کا پابند کیا جائے۔تاجر رہنما اور اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ اینٹی بایوٹک کے غلط استعمال سے جراثیموں میں ان ادویات کے خلاف مزاہمت بڑھتی جا رہی ہے اور ادویات بے اثر ہورہی ہیںجو عالمی سطح پر صحت عامہ سنگین بحران کی صورت اختیار کر رہاہے۔

فارماسیوٹیکل انڈسٹری بھی نئی اور طاقتور اینٹی بایوٹک یا اینٹی مائیکروبل ادویات روشناس نہیں کروا سکی ہے جو تشویشناک ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2050 تک ادویات کا اثر کم ہونے سے ایک کروڑہلاکتیں ہوں گی اور کروڑوں افراد سخت بیمار ہو کر کام کاج کے قابل نہیں رہیں گے ۔اگر فوری طور پرضروری اقدامات نہ کئے گئے توان مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک سو کھرب ڈالر درکار ہونگے ۔اس بحران سے علاج معالجہ اورپیداوار ی اخراجات میں زبردست اضافہ ہو جائے گا اور امیر اور غریب کے مابین خلیج وسیع ہو جائے گی جبکہ عالمی جی ڈی پی میں 3.8 فیصد کمی واقع ہو جائے گی۔حکومتیں اس سلسلہ میں اقدامات کریں، این جی اوز اور سول سوسائٹی کی مدد حاصل کی جائے اور عوام کا شعور بیدار کرنے کی مہم چلائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہت سستی ثابت ہو گی جس کے لئے صاف پانی اور بہتر ماحول بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید :

کامرس -