کپاس کی پیداوار میں 7فیصد کمی ،کاٹن جنرز ایسوسی ایشن

کپاس کی پیداوار میں 7فیصد کمی ،کاٹن جنرز ایسوسی ایشن

کراچی(اکنامک رپورٹر )کپاس کی پیداوار میں 6.94فیصد کی کمی سے یکم مئی تک کپاس کی پیداوار 10.77ملین بیلز تک کم ہوگئی ۔ پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کپاس کی پیداوار9.55فیصد کی کمی سے 6.628ملین بیلز جبکہ سندھ میں 2.45فیصد کی کمی سے پیداوار 4.149ملین بیلز تک کم ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق رواں سیزن کے دوران روئی کی 10.25ملین بیلز فروخت کی گئی ہیں جن میں سے ٹیکسٹائل ملز نے 10ملین بیلز جبکہ برآمدکنندگان نے ایک لاکھ 3ہزار540بیلز خریدی ہیں اور جنرز کے پاس روئی کا غیر فروخت شدہ 5لاکھ 22ہزار 626بیلز کا سٹاک موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق سانگھڑ ضلع میں سب سے زیادہ 1.28ملین بیلز کی پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ رحیم یار خان میں پیداوار 1.19ملین بیلز اور بہاولپور ضلع میں ایک ملین بیلز کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔

مزید : کامرس