باغبان آم کے باغات اور پودوں کو منہ سڑی سے بچانے کیلئے ضرورت کے مطابق سپرے کریں ، ماہرین زراعت

باغبان آم کے باغات اور پودوں کو منہ سڑی سے بچانے کیلئے ضرورت کے مطابق سپرے ...

  

 فیصل آباد(بیورورپورٹ)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے ہدایت کی ہے کہ باغبان آم کے باغات اور پودوں کو منہ سڑی سے بچانے کیلئے ضرورت کے مطابق سپرے کریں جبکہ پھل کی مکھی سے بچاﺅ کیلئے پھندوں کا انتظام بھی کیاجائے۔ انہوںنے بتایاکہ جڑی بوٹی مار زہروں کی مدد سے آم کی جڑی بوٹیوںکا تدارک کیاجاسکتاہے جبکہ بٹور کی کٹائی بھی جاری رکھنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ نائٹروجنی کھاد بھی دوسری خوراک کے طور پر ڈال دینی چاہیے اور اس کی مقدار کم از کم ایک کلوگرام فی پودا ہونی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ آم کے پھل کے پتوں پر بھی چھوٹے غذائی اجزاءکا سپرے کرناچاہیے اور آبپاشی میں 20دن کا وقفہ بھی یقینی بنانا چاہیے۔ انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کیا جاسکتاہے۔ 

مزید :

کامرس -