ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپر یشن ، 300ٹن گوبرتلف

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپر یشن ، 300ٹن گوبرتلف

لاہور(جنرل رپورٹر)ایل ڈبلیو ایم سی کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد نذیر کی خصوصی ہدایت پر شہر سے گوبر غلاظت صاف کرنے کی خصوصی صفائی مہم جاری ہے۔اس سلسلے میںجی ایم آپریشنز سہیل انور ملک نے صفائی عملے کو شہر کے مختلف علاقوں سے گوبر اٹھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فوری طور پر عمل مکمل کرنے کو کہا۔ شہر کی تمام گوالہ کالونیوں سے گوبر اٹھانے کے لئے خصوصی مشینری اور عملہ تعینات کیا گیا ۔ جی ایم آپریشن سہیل انور ملک نے لدھڑ، ہیئر،گوالہ کالونی،ہربنس پورہ،جلو موڑ،ٹھوکر اور چائنہ سکیم کے علاقوں کا دورہ کیا .اس موقع پر سینئر منیجرز آپریشنز ایاز مظہر اور عدیل پرویز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جی ایم آپریشنز کا کہنا تھا کہ اب تک شہر سے 300 ٹن گوبر ویسٹ اٹھایا جا چکا ہے۔متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جانوروں کا گوبر اور فضلات کھلی جگہوں پر پھینکنے سے گریز کریں۔خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔شہری گوبر اٹھانے سے متعلق اپنے شکاےا ت 1139پر یا پھر ایل ڈبلیو سی کی موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور پر درج کروائیں۔

، علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی آگاہی مہم جاری ہے۔ تر جما ن ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خا ور کا کہنا تھا کہ ہمارا عملہ شہر کے 30 رمضان بازاروں میں خصوصی صفائی سرگرمیاں سر انجام دے رہا ہے،شہریوں کو بھی چاہیئے کہ وہ ماہ رمضان میں صفائی کہ اہم فریضے کو مت بھولیں اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کا ساتھ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1