بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی میں توانائی کے بہتر استعمال کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

  بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی میں توانائی کے بہتر استعمال کیلئے ورکشاپ کا ...

۔

لاہور ( پ ر)پنجاب انرجی ایفشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی پیکا اورالیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے تعاون سے توانائی کے بہتر اور موثر استعمال کے روڈ میپ کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپ سے پیکا کے پروگرام مینجر عبدالرحمان ، وائس چانسلر بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری ، چیف انجینئر میپکو انجینئر عمر لودھی اور ہیڈ الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر عبدالستار ملک نے خطاب کیا، مہمان خصوصی وائس چانسلر بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے اپنے خطاب میں ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور پنجاب حکومت کو مبارکباد پیش کی ، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس ورکشاپ کے انعقاد سے شرکاءکو توانائی کے بہتر اور موثر استعمال کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ، انہوں نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ زکریا یونیورسٹی بجلی کی بچت کے حوالے سے انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تعاون سے مستقبل قریب میں جلد اہم اقدامات اٹھائے گی جس سے یونیورسٹی کو بجلی کے بل میں بچت کے ساتھ ساتھ عوام میں شعور بیدار کرنے کا موقع بھی ملے گا ۔ عبدالرحمن پروگرام مینجر پیکا نے کہا کہ آنے والے وقت میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ایک چیلنج ہے ، پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور نوجوانوں کی کثیر تعداد کے باعث اگلی ایک دہائی میں کم از کم ایک کڑور نئے گھروں اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر انفرا سٹرکچر کی ضرورت ہو گی۔

 انہوں نے کہا کے ملک میں سب سے پہلے حکومت پنجاب نے بجلی کے کفائتی استعمال کیلئے باقاعدہ کوڈز بنانے کے کام کا آغاز کیا ہے۔

 ، جنہیں ہم پہلے مرحلے پر گھروں اور پھر کمرشل بلڈنگز پر لازمی کر دیں گے۔ عبدالرحمن نے مزید کہا کہ ہم نے بجلی سے چلنے والی گھریلو مصنوعات کو انرجی ایفیشنٹ بنانے کیلئے بھی ایک پروگرام شروع کر رکھا ہے جس کے تحت ہم پاکستان کی پنکھا سازی کی صنعت کو تھری سٹار سٹینڈرڈ پر لا چکے ہیں اور مزید گھریلو مصنوعات پر بھی کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واحد ذریعہ ہے کہ ہم ان کوڈز پر عمل کر کے 40فی صد تک بجلی کی بچت کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں توانائی کے جدید وسائل کو اپناتے ہوئے عمارتوں اور ماحولیاتی توانائی کو بہتر بنانا ہو گا۔ اس کے علاوہ انجینئر کامران شبیر ، انجینئر میاں قیصر عباس ڈاکٹر کامران لیاقت بھٹی نے بھی توانائی کے موثر اور بہتر استعمال کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ 

مزید : کامرس