تحریک انصافاپنے نعرے سے یو ٹرن لے رہی ہے،زبیر کاردار

تحریک انصافاپنے نعرے سے یو ٹرن لے رہی ہے،زبیر کاردار

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے راہنماﺅں حافظ زبیر کار دار اور چودھری امجد علی جٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام سے جھوٹ بول کر اپنے نعرے سے یوٹرن لے رہی ہے عمران خان متعدد بار کہہ چکے ہیں کے وہ عوام کے ساتھ جھوٹ نہیں بولیں گے جبکہ آئی ایم ایف سے نرم شرائط پر قرضہ حاصل کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کڑی شرائط پر حاصل ہونے والے قرضے سے بجلی مزید 30 فیصد مہنگی ہو گی اور مہنگائی کا جن بھی عوام کا کھائے گا۔ آئی ایم ایف سے آئندہ ماہ ہونے والے سمجھوتے سے پہلے حکومت کو شرائط میں تبدیلی کے لئے مزید گفت و شنید کرے انہوں نے کہا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین اور قطر سے ملنے والے قرضوں کے باوجود آئی ایم ایف کے پاس جانے سمجھ سے بالاتر ہے اپنے آٹھ ماہ کے دورِ اقتدار میں قرضوں کے بھرمار عمران خان کے دعوﺅں کی نفی ہے وزیر اعظم انتخابی مہم میں قرضے نہ لینے کے دعوے کر چکے ہیں جبکہ اب قرضے حاصل کر کے حکومت شادیانے بجاتی نظر آتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -