حکومت نے رمضان سے قبل عوا م کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا

حکومت نے رمضان سے قبل عوا م کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا

لاہور(سٹی رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونر ایسوسی ایشن چوہدری خلیل نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک دفعہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے رمضان شریف سے قبل ہی عوام کو مہنگائی کی چکی میں پس کر رکھ دیا ہے ،عوام پہلے ہی خط غربت سے بھی نچلی سطح پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

،انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل پر 30روپے فی لیٹر سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے ،حکومت وقت غریب عوام پر رحم کرے ،کیونکہ جب پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوتا ہے تو لامحالہ ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنا شروع کر دیتی ہیں ۔اس وقت سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائیں جائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1