نئے بلدیاتی نظام سے عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے گی

نئے بلدیاتی نظام سے عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے گی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل پنجاب کے صدر میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام سے عوام خوشحال ہوں گے،عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے،نئے بلدیاتی نظام کی منظوری سے اب اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق بلدیاتی نظام فرسودہ اور بے اختیار تھا جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا،بلدیاتی نظام جتنا مضبوط ہوگا عوام کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔دنیا بھر میں بلدیاتی نظام کے علاوہ حقیقی اور تیز تر ترقی کا کوئی نظام نہیں اور اس کیلئے با اختیار بلدیاتی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے،پنجاب کے نئے بلدیاتی اداروں کو صوبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے 30 فیصد فنڈز بلا واسطہ طور پر منتقل ہوں گے جس سے نچلی سطح پرغریب آدمی کے مسائل فوری حل ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -