اپوزیشن کا نئے بلدیاتی نظام پر واویلا تنقید برائے تنقید ہے،یاسر ایوب
فیروزوالہ (نامہ نگار) تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے نئے بلدیاتی نظام کو مربوط اور عوامی امنگوں کا ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا نئے بلدیاتی نظام پر واویلا نظام میں کسی طرح کی کمزور ی پر نہیں بلکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں یقینی شکست نظر آنے کا نتیجہ ہے، احتجاج کا حق ہر شہری کو حاصل ہے مگر احتجاج کی کال کسی حقیقی مسئلہ پر دی جانی چاہئے تنقید برائے تنقید اور بے جا احتجاج کی کوئی گنجائش نہیں۔
، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے نائب صدر یاسرایوب بھٹی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک کو درست سمت میں آگے بڑھتادیکھ کر مایوسی کا شکار ہے ،شکست خوردہ عناصر بے بنیاد الزامات کی منفی سیاست کر کے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں