1965کی جنگ کے غازی چودھری محمد علی انتقال کر گئے

1965کی جنگ کے غازی چودھری محمد علی انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک پاکستان کے رہنما، 1965ءکی جنگ کے غازی اورجمعیت علماءپاکستان کے بزرگ رہنما بابا چودھری محمد علی 100 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ میں مختلف سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنماﺅں، کارکنوں نے شرکت کی ۔جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے نماز جنازہ پڑھائی۔

دریں اثناءجمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، ڈاکٹر جاوید اعوان، سید محمد صفدر شاہ، حافظ نصیر احمد نورانی ،مفتی تصدق حسین ،رشید احمد رضوی ،محمد ارشد مہر، ملک بشیر احمد نظامی اور دیگر نے باباچودھری محمد علی کے انتقال پر تعزیت اورگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب کریم ﷺ کے صدقے مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔