جنوبی کوریا اور امریکی وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ

جنوبی کوریا اور امریکی وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ

  

سیﺅل(آئی این پی /شنہوا)جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کانگ کائی اُنگ وہا نے گزشتہ روز امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔دونوں رہنماﺅں نے جمہوریہ کوریا کی طرف سے مختصر فاصلے تک فائر کئے جانے والے ہتھیار داغنے پر تبادلہ خیال کیا ،دونوں رہنماﺅں نے اس معاملے میں مزید تجزیہ کرنے پر اتفاق ظاہر کیا اور اس سلسلے میں رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ۔یہ رابطہ جمہوریہ کوریا کی طرف سے مشرقی ساحلی شہر وان سان پر مختصر فاصلے پر مار کرنے والے ہتھیار فائر کئے جانے کے بعد کیا گیا ۔یہ ہتھیار مشرقی سمندر میں 70سے200کلومیٹر تک داغے گئے ۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیراعظم اور مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں ہر سطح پر تبادلہ خیالجاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔دریں اثناءجنوبی کوریا کے خصوصی نمائندے برائے امن اور سلامتی امور کورین جزائر لی ڈو ہن نے بھی امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے جمہوریہ کوریا امور سٹیفن بیگن سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی اور اس مسئلے بارے ہر سطح پر رابطے جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ۔

مزید :

علاقائی -