بھارتی حکومت یاسین ملک کی زندگی سے کھیل رہی ہے،محمد اقبال میر ،قطب عالم ، جمشید عادل ، ارشاد حسین کا ردعمل

   بھارتی حکومت یاسین ملک کی زندگی سے کھیل رہی ہے،محمد اقبال میر ،قطب عالم ، ...

سری نگر(کے پی آئی)محاذ آزادی کے صدر محمد اقبال میر ،نائب صدر قطب عالم ،جنرل سیکریٹری جمشید عادل ، سیکریٹری ارشاد حسین اورریاض احمد پر مشتمل وفد نے لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک کے گھر گئے ۔کے پی آئی کے مطابق وفد نے یاسین ملک کی والدہ اور ہمشیرہ کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یاسین ملک کی قربانیوں اور ہمت و استقلال اور مزاحمتی تحریک میں انکے رول کی سراہنا کی۔ وفد نے کہاکہ حکومت یاسین ملک کی زندگی سے کھلواڑ کررہی ہے جو تشویشناک ہے۔ 

مزید : علاقائی