ایل این جی سکینڈل: ملزمان کے جوابات کے بعدکیس پر تفتیش کی سفارش 

  ایل این جی سکینڈل: ملزمان کے جوابات کے بعدکیس پر تفتیش کی سفارش 

 اسلام آباد( آن لائن )نیب راولپنڈی نے ایل این جی اسکینڈل کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی سفارش کر دی۔ منظوری کے لیے رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوا دی گئی ہے۔ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور مبین صولت نامزد ہیں۔نیب کی جانب سے مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی اسکینڈل کیس کی تحقیقات چل رہی ہیں اور اس سلسلے میں مفتاح اسماعیل نیب کے سامنے پیش بھی ہو چکے ہیں جس میں انہیں 30 سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ بھی دیا گیا۔ گذشتہ ہفتے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب دفتر میں پیش ہوکرتمام سوالوں کے جواب جمع کروائے تھے۔ 

ایل این جی

مزید : علاقائی