مقبوضہ کشمیر، انتخابی ڈرامے کشمیریوںکے حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن

  مقبوضہ کشمیر، انتخابی ڈرامے کشمیریوںکے حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں، ...

سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے اپنے اس موقف کو دہرایا ہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں رچائے جانے والے انتخابی ڈرامے ایک بے سود مشق ہے اور یہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بار ایسو سی ایشن کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بھارتی حکمرانون کو چاہیے کہ وہ کشمیریوںکی خواہشات اور امنگوں کا احترام کریں اور کشمیرسے فوجی انخلا عمل میںلاکر کشمیریوںکو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے کئی قراردادیں پاس کی ہیں جن پر بھارت نے دستخط کر رکھے ہیں جبکہ بھارتی رہنماﺅں نے کشمیریوں سے بھی وعدہ کر رکھا ہے کہ انہیں انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دیا جائے گا ۔

مزید : علاقائی