برطانیہ، ابراج کمپنی کے بانی کی  2کروڑ ڈالر پر مشروط ضمانت

  برطانیہ، ابراج کمپنی کے بانی کی  2کروڑ ڈالر پر مشروط ضمانت

لندن(آئی این پی)لندن کی عدالت نے دبئی سے تعلق رکھنے والی نجی ایکویٹی فنڈ ابراج کیپیٹل کے بانی عارف نقوی کی 2 کروڑ ڈالر کی مشروط ضمانت منظور کر لی۔بین الاقوامی خبررساں ادارے نے رپورٹ کیا کہ عدالت کے جج نے پراسیکیوٹر کی جانب سے عارف نقوی کو حراست میں رکھنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔عارف نقوی کی جانب سے حاصل کی گئی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرضمانت برطانیہ میں ضمانت کے طور پر ادائیگی کا سب سے بڑا حکم ہے۔رپورٹ میں جج کی بات کو نقل کرتے ہوئے کہا گیا کہ ضمانت کے دوران 58 سالہ عارف نقوی کو اپنی سفری دستاویزات کو لازمی حوالے کرنا ہوگا۔برقی ٹیگ پہننا اور لندن میں اپنے گھر میں قیام کرنا ہوگا۔

 عارف نقوی کی ضمانت کی شرائط موثر طریقے سے نظر بند کے مترادف ہیں۔پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ انہیں ڈر ہے کہ یہ امریکی الزامات کا سامنا کرنے کے بجائے پاکستان جاسکتے ہیں۔دوران سماعت امریکی حکومت کے وکیل راچیل کپیلا کا کہنا تھا کہ برقی نگرانی کا ٹیگ کوئی حل نہیں ہے کیونکہ اسانج کے کیس میں جو ملوث ہوا اس کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔تاہم جج کا کہنا تھا کہ اگر مناسب شرائط کو ان کی ضمانت پر لگایا جائے تو مجھے نہیں لگتا کہ کوئی خطرہ ہے کہ عارف نقوی حکام کے سامنے سرنڈر کرنے میں ناکام رہےںگے۔واضح رہے کہ گیٹس فاﺅنڈیشن اور دیگر سرمایہ کاروں کی جانب سے ان کے 1 ارب ڈالر کے صحت فنڈز سے متعلق اٹھائے گئے خدشات کے بعد مشرقی وسطی اور شمالی افریقہ میں سب سے بڑی بے آٹ فنڈ کمپنی ابراج گزشتہ مئی میں ختم ہوگئی تھی۔عارف نقوی کی جانب سے ان تمام الزامات کو مسترد کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اپنے ہی ذاتی مفاد کے لیے رقم نکالنے کا خیال مضحکہ خیز ہے۔

ابراج کمپنی

مزید : علاقائی