نوازشریف کے پاس پلی بار گیننگ کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا،صاحبزادہ حامد رضا

نوازشریف کے پاس پلی بار گیننگ کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور( نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس جیل جانے یا پلی بار گین کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔ شہباز شریف کا پبلک اکا¶نٹس کمیٹی کا عہدہ چھوڑنا ڈیل کا حصہ ہے۔ ن لیگ کا شیرازہ بکھرنے والا ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی ظلم کی انتہا ہے۔ حکومت نے عوام کو ریف نہ دیا تو کچھ باقی نہیں بچے گا۔ حکومتی نااہلی کی وجہ سے رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔ تاجر رحمتوں کے مہینے میں مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دیں۔ منظور پشتین بھارت کا وفادار اور پاکستان کا غدار ہے۔ غداران وطن کے ملک دشمن ایجنڈے کی مزاحمت کے لئے یکجا ہونا ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف سیاسی و مذہبی راہنما¶ں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ خوف و ہراس اور بے یقینی کی فضا ہے۔ شریف خاندان کے ساتھ ڈیل اور ڈھیل کی خبریں تشویشناک ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا ملک سے بھاگ جانا بزدلی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا اصل کردار بلاول بھٹو ادا کر رہا ہے۔،مہنگائی کا طوفان حکومت کو بہا لے جائے گا۔ حکومتی وزراءنااہل اور ناتجربہ کار ہیں۔ مہنگائی سے تنگ آئی ہوئی قوم کا غصہ کسی بڑے طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے اس لئے حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہنگامی اور انقلابی اقدامات کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1