موبائل فون ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

موبائل فون ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)موبائل فون انڈسٹری کے بے تحاشہ مسائل ،استعمال شدہ موبائل فون پر ڈیوٹی کے خلاف آل پاکستان موبائل فون ایسوسی ایشن سڑکوں پر آگئی ،گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں سینکڑوں تاجروں کا بینرز اور پلے کارڈ کے ہمراہ مظاہرہ ،آل پاکستان موبائل فون انڈسٹری کے صدر بابر محمود کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں تاجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ موبائل فون انڈسٹری کو درپیش بحران سے جلد سے جلد نجات دلائی جائے ،تاجر ایف بی آر کو ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن حکومت پاکستان تاجر برداری کو بزنس کے لئے آسان راستہ دے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -