کٹھ پتلی حکومت سیاسی مخالفت برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرے ،زرداری

  کٹھ پتلی حکومت سیاسی مخالفت برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرے ،زرداری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے مولانا فضل الرحمان سے سکیورٹی واپس لینا قابل مذمت ہے ، حکو مت عدم برداشت کارویہ اختیار نہ کرے۔ جیو نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا مولانا فضل الرحمان سے سکیورٹی واپس لینا قابل مذمت اورباعث تشویش ہے۔ ماضی میں مولانا فضل الرحمان پر خطر ناک حملے کئے گئے ہیں ، حکومت قومی رہنماﺅں سے عدم بردا شت کارویہ اختیار نہ کرے۔ کٹھ پتلی حکومت سیاسی مخالفت برداشت کرنے کا حوصلہ پیداکرے۔واضح رہے آصف زرداری سے قبل جے یو آئی ف کی جانب سے بھی مولانا فضل الرحمان کی سکیورٹی واپس لئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا جا چکاہے۔

مزید : صفحہ آخر