اسلامی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام ٹرانفارمرز روڈ شو کا آغاز

    اسلامی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام ٹرانفارمرز روڈ شو کا آغاز

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسلامی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام ٹرانفارمرز روڈ شو کا آغاز کر دیا گیا۔اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر بندر حجار اور کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل ڈاکٹر طارق بنوری نے روڈ شو کا افتتاح کیا۔سائنس ٹیکنالوجی اور ایجادات کے مقابلے میں ملک بھر سے 20 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا،مقابلہ جیتنے والی ٹیمزکو اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی مائکروسافٹ کیساتھ ملکر مختلف مقابلے منعقد کرتا ہے۔ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ ٹرانسفسرمرز روڈ شو کیلئے پاکستان بھر سے 232 منصوبے اور پراجیکٹس پیش کئے گئے ۔انہوںنے کہاکہ اب تک پاکستان کو 12 ارب ڈالر سے زیادہ کی فنڈنگ فراہم کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹرانسفسرمرز روڈ شو پانچوں شو ہے جو پاکستان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ سائنس ٹیکنالوجی اور انوویشن کیلئے 50 کروڑ ڈالر کا فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

اسلامی ترقیاتی بینک

مزید :

صفحہ آخر -