عمران خان کا لہجہ ابھی بھی کنٹینر والا وزیر اعظم والا نہیں،پیپلز پارٹی

    عمران خان کا لہجہ ابھی بھی کنٹینر والا وزیر اعظم والا نہیں،پیپلز پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ عمران خان کا لہجہ ابھی بھی کنٹینر والا ہے وزیر اعظم والا نہیں، معیشت اور اندرونی سیاسی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں،عمران خان کی جانب سے ملک میں بڑھتی بیروزگاری کا اعتراف تشویشناک ہے۔ ہفتہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کا لہجہ ابھی بھی کنٹینر والا ہے وزیر اعظم والا نہیں۔انہوںنے کہاکہ معیشت اور اندرونی سیاسی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں۔شیری رحمان نے کہاکہ عوام کی مہنگائی سے چیخیں نکال کر سیاسی بیان بازی کر رہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان عوام کو رمضان سے قبل پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی خبر بھی سنادیتے۔شیری رحمان نے کہاکہ رمضان میں مہنگائی کا وہ طوفان آنے والا ہے کہ عوام بے حال ہوجائیں گے۔شیری رحمان نے کہاکہ دس ماہ بعد عمران خان اطلاع دے رہے ہیں کہ وہ سرمایہ کاروں کی مشکلات دور کریں گے۔شیری رحمان نے کہاکہ ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کرنے والی بڑھتی بیروزگاری کی باتیں کررہے ہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان کی جانب سے ملک میں بڑھتی بیروزگاری کا اعتراف تشویشناک ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ وزیر اعظم ہر دفعہ لوگوں کو مایوس کرتے ہیں، ملکی مسائل کا حکومت کے پاس ابھی بھی کوئی پلان نہیں۔
پیپلز پارٹی

مزید :

صفحہ آخر -