وزیر اعظم جنوبی پنجاب کے لوگوں سے بے حد محبت کرتے ہیں،رفاقت علی

وزیر اعظم جنوبی پنجاب کے لوگوں سے بے حد محبت کرتے ہیں،رفاقت علی

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب کے لوگوں سے بے حد محبت کرتے ہیں -اسی بنا پر صحت انصاف کارڈ کا اجراءکیا گیا- حکومت پنجاب ماضی کے برعکس صوبے کے ہر شہر کے ہر فرد کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے - راجن پورپنجاب کا گیٹ وے ہے جس کی سرحدیں بلوچستان اور سندھ سے ملتی ہیںراجن پور اور ڈی جی خان پنجاب کے پسمانداضلاع ہیں -سابق حکومت نے ان اضلاع کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔

، گزشتہ 10برس میں ترقی کو چند شہروں تک محدود کیا گیا-اس طرح کا امتیازی رویہ اپنا کر جنوبی پنجاب کو ترقی سے محروم رکھا گیا -تحریک انصاف کی حکومت اس تفریق کو ختم کرے گی اور جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے وسطی پنجاب کے برابر لائیں گے او رراجن پور کو ایک مثالی ضلع بنایا جائے گا- راجن پور میں دیہی و بنیادی مراکز صحت ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جارہاہے جہاں 24گھنٹے علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی-راجن پو رمیں مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال بھی بنے گا-روجھان ، راجن پوراو رکوہ سلیمان میں بسنے والوں کو تعلیم او رصحت کی وہ سہولتیں دیں گے جو راولپنڈی او رلاہور کے عوام کو ملتی ہیں-ایک علاقہ ترقی کرے اور دوسرا ترقی سے محروم رہے تحریک انصاف کی حکومت میں ایسا نہیں ہوگا-پی ٹی آئی کی حکومت پسماندہ علاقوں کو ترقی دے گی او روزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پسماندہ علاقوں کی حالت بدل دیں گے-انہوںنے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کے تحت مستحق خاندان کو سالانہ 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے پنجاب بھر کی 30 فیصد آبادی کو ہیلتھ کور حاصل ہوگا۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے راجن پور کے 2 لاکھ 13 ہزار خاندانوں اور 10 لاکھ افراد کومعیاری علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ راجن پور میں یونیورسٹی بھی بنائی جائے گی ۔ حکومت ہر شہری کے ساتھ برابری اور مساوات کا سلوک روا رکھے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1