چوروں اور ڈاکوو¿ں نے مل کر لوٹا ، ریلوے کی ترقی پرایک روپیہ بھی نہیں لگا،شیخ رشید

 چوروں اور ڈاکوو¿ں نے مل کر لوٹا ، ریلوے کی ترقی پرایک روپیہ بھی نہیں لگا،شیخ ...

راولپنڈی (این این آئی) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ چوروں اور ڈاکوو¿ں نے مل کر لوٹا ہے ،ایک روپیہ بھی ریلوے کی ترقی پر نہیں لگا.،ریلوے نے پچھلے سال سے 4ارب زیادہ کمایا ہے،پاکستان ریلوے ایئرفورس کو بھی تیل فراہم کرےگی، وزیر اعظم 10تاریخ کو ماہ بچہ ہسپتال کا افتتاح کررہے ہیں،14آپریشن تھیٹر ہیں ،17بنانے جارہے ،ریلوے والوں کی بیٹیوں کےلئے دو نرسنگ سینٹر بنائیں گے۔ سینٹرل ڈیزل لوکوموٹیو ورکشاپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ریلوے بحال ہوگی تو ہی ملک خوشحال ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے بحال نہ ہوئی تو ٹرک مافیا ماحولیاتی آلودگی پھیلائےگا۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے پر دستخط ہوگئے۔انہوںنے کہاکہ چین والوں سے کہا ہے کہ مزدوروں کےلئے گھر بھی بناکر دیں۔ انہوںنے کہاکہ خواہش ہے کہ سب ملازمین کا ایک گریڈ بڑھ جائے مگر جب مزدوروں کی باری آتی ہے خزانہ خالی ہوجاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آرمی چیف کامشکور ہوں انہوں نے 35گاڑیاں دینے کا کہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آرمی اور یلوے ایک ہے۔ انہوںنے کہاکہ سات ماہ میں ایک روپے کی امپورٹ نہیں کی ۔ انہوںنے کہاکہ10ٹرینیں ریلوے کے مزدورں نے خود مرمت کر کے چلائیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی جانب سے سی ڈی ایل کے مزدوروں کو عید سے پہلے تین ہزار ملیں گے۔

شیخ رشید 

مزید : صفحہ آخر